اسلام آباد (اے بی این نیوز)آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں ضمنی الیکشن پرسیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ آزاد کشمیر کا ضلع باغ پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آذاد کشمیر کے عوام کی فلاح اور تعمیر وترقی کے لیے اقدامات کیے،یہی وجہ ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ جزباتی وابستگی رکھتے ہیں،باغ کے ضمنی انتخابات کے ابتدائی نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ پی پی پی ان کی نمائندہ جماعت ہے،پیپلز پارٹی دھاندلی پر نہیں بلکہ عوام خدمت پر یقین رکھتی ہے،دھاندلی کا واویلا کرنے والے عوامی فیصلے کا احترام کریں۔
