نیو یارک (اے بی این نیوز)امریکہ نے ایران اور چین کے 7 افراد اور 6 تنظیموں پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ایران کےبیلسٹک میزائل پروگرام میں کلیدی کردار ادا کرنے والے لوگوں اور تنظیموں کو ہدف بنایا گیا ہے،،بیان میں بتایا گیا کہ ایران اور چین میں 7 افراد اور 6 تنظیموں کے پروکیورمنٹ نیٹ ورک پر ایران میں بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت فراہم کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
