اہم خبریں

کا غان ،سات ماہ بندش کے بعد درہ بابو سر بحال کردیا گیا، سیاحوں کی بڑتعداد میں آمد

کاغان(نیوز ڈیسک) سات ماہ سے بند درہ بابو سر سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔سیا خ گرم علاقوں سے برفیلی راہ داریاں عبور کرتے ہوئے بابو سر پہنچنے لگے۔ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے ابھی برفانی تودہ کرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ،جب راستہ مکمل بحال ہو جائیگا تو اطلاعات دی جائیں گی۔لوگ ابھی بابوسر ٹاپ پر جانے سے گریز کریں۔طویل بندش کے بعد کھلنے والے درہ بابو سر اب سیاحوں کی جنت بن گیا ، لوگ بڑی تعداد میں برف پوش پہاڑوں کو دیکھنے پہنچے لگے ۔ واضح رہے کے بابو سر سطح سمندر سے 13700 فٹ بلند ہے۔

متعلقہ خبریں