نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت ٹرین حادثے میں مرنے والوں کو ملنے والی امدادی رقم حاصل کرنے کیلئے خاتون نے زندہ شوہر کو مردہ ثابت کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اڑیسہ میں دو مسافر ٹرینیں مال گاڑی سے ٹکرانے کی جہ سے 288 افراد ہلاک جبکہ 900 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس حوالے حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے امداد رقم دینے کا اعلان کیا ہے ، جس حاصل کرنے کے لیے ایک عجیب واقعہ پیش آیا جس میں خاتون زندہ شوہر کو مردہ ثابت کرنے کی کوشش کی جس کو شوہر نے قریبی پولیس سٹیشن میں درخواست دے کر ناکام بنا دیا۔