لاہور(نیوز ڈیسک ) عمران خان نےاسمبلیاں تحلیل نہ کرنےکی کوئی بات نہیں کی، وہ جب کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے، تاہم جو آئینی قانونی پیچیدگیاں ہیں ان کو حل کرکے ہی یہ اقدام اٹھایا جائے گا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھا کہ قانونی مسائل کے حل کے بعد اسمبلیاں توڑیں گے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ قانونی مسائل کے حل کے بعد دھوم دھڑکے سے اسمبلیاں توڑیں گے۔