اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کی خصوصی دعوت پر ماریشس کے ہائی کمشنر راشد علے صوبیدار اورماریشس کےہائی کمشنر ڈپٹی ہیڈ آف مشن ایڈم کوڈورتھ نے اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے دفتر اسلام آباد کا دورہ کیااور اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے صدر سجاد سرور ،فاونڈر چیئرمین قاضی الیاس، سیدہ وجیدہ سلیم،چودھری خلیل و دیگر ایگزیکٹیو ممبران نے ان کا بھرپور استقبال کیا ۔ راشد علے صوبیدار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماریشس اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے وسیع امکانات ہیں جنہیں عوام سے عوام کے رابطوں کے ذریعے بڑھایا جا سکتا ہے، انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا،اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے صدر سجاد سرورنے ہائی کمشنر مارشیس راشد علے صوبیدار کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت چیمبر کے دورے کے لیے نکالا ۔اس موقع پر سینئر نائب صدر طارق محمود کھوکھراسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز بانی چیئرمین قاضی الیاسملک ندیم اختر سابق صدراسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کا طاہر آرائیں ایگزیکٹو ممبر اوراسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے سابق سینئر نائب صدر، سیدہ واجدہ سلیم، ایگزیکٹو ممبر اور چیئرمین ڈپلومیٹک کمیٹی آف اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز . عمران سکھیرا، ایگزیکٹو ممبر اوراسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کی ٹریول اینڈ ٹورز کمیٹی کے چیئرمین عقیل عباسی، سابق وائس پریزیڈینٹ اوراسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے ایگزیکٹو ممبر شیر محمد،اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے ایگزیکٹو ممبر جمیل قریشی، اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے ایگزیکٹو ممبر عبدالوحید بابی، چیئرمین ہیلتھ کمیٹی آف اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اسد اللہ تیمور، رکناسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز عثمان خان، جنرل سیکرٹری G-10/4 مارکیٹ خلیل احمد، سیکرٹری جنرل اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اور دیگر موجود ہیں.آخر میں معزز مہمان کو چمبر کی جانب سے خصوصی شیلڈ پیش کی گئی ۔















