واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دے، توقع کرتے ہیں کہ ان کے خلاف مقدمے میں منصفانہ سماعت کی گارنٹی ہو گی۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ خدیجہ شاہ دہری شہریت رکھتی ہیں، ان سے متعلق پاکستانی حکام سے مسلسل رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی یقینی بنائی جائے، کوئی امریکی شہری ریا ست ھائے متحدہ امریکہ سے باہر کہیں گرفتار ہوتا ہے تو مدد فراہم کرتے ہیں۔ غیر ملکی حکومتوں سے امریکی شہریوں سے متعلق مروجہ طریقہ کار اپنانے کی ترغیب دیتے ہیں۔امریکا نے کہا کہ امریکی سازش سے متعلق الزامات صریحا جھوٹے ہیں،پاکستانی سیاست سے متعلق فیصلے وہاں کے عوام نے اپنے آئین کے مطابق کرنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعلقات دیرینہ تعاون پر مبنی ہیں،امریکہ نے ہمیشہ خوشحال اورجمہوری پاکستان کوامریکی مفادات کیلئے اہم سمجھاہے۔ویدانت پٹیل نے کہا کہ خدیجہ شاہ کے کیس کو فالو کر رہے ہیں،پاکستانی حکام سے کہا ہے کہ خدیجہ شاہ کو کونسلر رسائی دی جائے۔دوسرے ممالک سے کہاہے گرفتارامریکیوں کیلئے طریقہ کارکوسامنے رکھیں۔
