اسلام آباد(اے بی این نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی سست روی کا شکار ہے۔توشہ خانہ سے لئے گئے تحائف بددیانتی سے چھپائے گئے،چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ڈی نوٹیفائیڈ کیاگیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے گوشواروں میں جھوٹ بولا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ بارے بھی جھوٹ بولا،آرٹیکل62تھری کے تحت ہم نے ریفرنس سپیکر کےپاس دائر کیاتھا،چیئرمین پی ٹی آئی نے دستاویزات میں اپنے اثاثے چھپائے،تاریخ میں پہلی بار ایک کریمنل پروسیڈنگ کو سٹے آرڈر دیاجارہاہے،اثاثے چھپانے والے کواسپیشل ٹریٹمنٹ دیاجارہاہے،
