اسلام آباد(نیوزڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں آئی فون اور لیپ ٹاپ چوری کرنے کے شوقین چور کی ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی ۔ایڈیشنل سیشن جج نے 49چوری کے مقدمات میں ملوث محمد خان کی درخواست ضمانت مسترد کی ۔عدالتی فیصلے کے مطابق جھنگ کا رہائشی ملزم محمد خان گھروں میں ڈکیتیاں کرنے کے متعدد واقعات میں ملوث ہے، ملزم گھر کی دیگر قمیتی اشیاء چھوڑ کر صرف آئی فون اور لیپ ٹاپ چوری کرتاہے، چوریاں کرنے کے عادی ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کی جاتی ہے۔ فیصلے مطابق ملزم محمد خان پر 37 چوری کے مقدمات لاہور میں درج ہیں۔ملزم پر اسلام آباد میں 12 چوری کے مقدمات درج ہیں۔
