اہم خبریں

سندھی زبان اب پاکستان میں نہیں بولی جاتی،نصیر الدین شاہ کا دعویٰ

سندھی زبان اب پاکستان میں نہیں بولی جاتی،نصیر الدین شاہ کا دعویٰ

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور اداکار نصیر الدین شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھی زبان اب پاکستان میں نہیں بولی جاتی،جس پر سینئر اداکار کو پاکستانی عوام کی طرف سے تنقید سامنا ہے ۔ واضح رہے کہ نصیرالدین شاہ نے اپنی نئی سیریز تاج پرومشن کر رہے ہیں جس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بلوچی، سرائیکی پشتو زبان تو بولی جاتی ہے لیکن سندھی نہیں بولی جاتی ،جس پر اداکارہ منشا پاشا سمیت کئی پاکستانیوں سینئراداکار کے اس بیان کو حقیقت کے برعکس قرار دیدیا۔سوشل میڈیا صارفین کو بھارتی اداکار کا حقیقت کے برعکس دیا گیا یہ بیان بالکل پسند نہیں آیا کیونکہ حقیقت یہ ہے سندھی پاکستان میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں سے ایک ہے،مجھے فخر ہے کہ میں گھر میں سندھی زبان بولتی ہوں ، اس کے علاوہ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ شاہ صاحب 2 کروڑ سے زائد افراد کو آپ کے اس بیان سے اختلاف ہے۔ ایک دوسرے صارف نے کہا کہ سندھ میں قومی شناختی کارڈ سندھی میں بھی ہے ، سندھی چینلز اور اخبارات ہیں موجودہیں جبکہ سندھی ادب دوسرےکی ادبوں سے زیادہ وسیع ہے۔

متعلقہ خبریں