پشاور(نیوز ڈیسک) سال نو کے دوسرے دن خونی حادثہ ، کوہاٹ کی تحصیل درہ آدم خیل میں انڈس ہائی پر وین اور چھوٹے ٹرک میں تصادم کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ ٹنل کے قریب پیش آیا جس میں 5 افراد زخمی ہوئے جبکہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو سول اسپتال درہ آدم خیل پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔