اہم خبریں

نوازشریف کی واپسی، اسمبلیاں تحلیل ، الیکشن کا انعقاد، رانا ثنااللہ نے خوشخبریاں سنادیں

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 13 اگست کواسمبلیاں تحلیل جبکہ اکتوبر یانومبرمیں انتخابات ہوجائیں گے، الیکشن سے پہلے نوازشریف وطن واپس آئیں گے انہیں حفاظتی ضمانت ملنی چاہیے۔پی پی آئی کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کے سرغنہ چیئرمین پی ٹی آئی ہیں ، ان کےخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ بنے گا ،انہوں نے دفاعی تنصیبات پر حملہ کر کے بغاوت کی۔ یاسمین راشد شرپسندوں کو لے کر جناح ہاؤس گئیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی منصوبہ بندی میں شامل تھے ، نو مئی کا حملہ فوجی قیادت کو دباؤ میں لانے کے لیے تھا تاکہ وہ کوئی انتہائی اقدام اٹھائیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ تیرہ اگست کو اسمبلیاں تحلیل اور اکتوبر نومبر میں انتخابات ہو جائیں گے ،الیکشن سے پہلے نوازشریف وطن واپس آئیں گے انہیں حفاظتی ضمانت ملنی چاہیے،عام انتخابات میں نوازشریف پارٹی کی قیادت کریں گے۔

متعلقہ خبریں