راولپنڈی (اے بی این نیوز) عدالت نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی نظر بندی غیر قانونی قرار دیدی،وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی رہائی کے 3 روز میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بیان حلفی جمع کرانے کے پابند ہونگے۔ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے فیصلہ سنایا کہ شاہ محمود قریشی آئین وقانون کےمطابق پرامن سیاسی سرگرمیاں،پرامن احتجاج سے خطاب کر سکیں گے،توڑ پھوڑ،گھیراو جلاؤ کے احتجاج سے دور رہیں گے،سپرٹینڈنٹ جیل اڈیالہ کو شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری۔
