کیلیفورنیا (نیوز ڈیسک ) ٹوئٹر کی نئی چیف ایگزیکٹو آفیسر لنڈا یاکارینو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ایلون مسک نے 12 مئی کو اعلان کیا تھا، کمپنی نے این بی سی یونیورسل سے جوئے بیناروچ کو بھرتی کیا ہے جو کاروباری کاموں پر توجہ مرکوز کریں گے، انہوں نے اس سے قبل فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا میں بھی کئی سال تک کام کیا
