کراچی (نیوزڈیسک) بوم بوم شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کہ یو اے ای میں ایشیاکپ میچز میں شرکت بارے کھلاڑیوں کی انجری ایک بہانہ ہے۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکن بورڈز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے حالات خراب ہونے کے باوجود پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کا دورہ کیا، بھارت میں بال ٹھاکرے کی دھمکیوں کے باوجود پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی تھی ۔ شاہد آفریدی کے غصےکا اظہار اس وقت سامنے آیا جب بی سی سی آئی نے 2023 ایشیاکپ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا، جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹورنامنٹ کے لیے ایک ہائبرڈ ماڈل تجویز کیا، جسے یہ کہہ کر ماننے سے انکار کردیا گیا کہ دیگر بورڈز یو اے ای میں شدید گرمی کی وجہ سے کھیلنے کو تیار نہیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ’’ پیشہ ور کرکٹرز موسم کے حالات دیکھ کر نہیں کھیلتے، یہ چیزیں ہوتی ہیں لیکن یہ آپ کی فٹنس لیول کو بھی جانچتی ہے۔ اگر آپ کوئی بہانہ بنانا چاہتے ہیں تو آپ کسی بھی چیز کے ساتھ آسکتے ہیں جیسے متحدہ عرب امارات میں بہت گرمی ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ بہانے ہیں‘‘۔
