اہم خبریں

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

اسلام آباد(اے بی این نیوز) سابق وفاقی وزیر وسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹیوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ خان نے 4 سال میں اتنا قرضہ نہیں لیا جتنا انہوں نے ایک سال میں لے لیا ،پھر کہتے ہیں اسحاق ڈار اور ٹیم تجربہ کار ہے،سیاسی چھتریوں پرآوارہ سیاسی پرندےادھرسےاُدھربیٹھ رہےہیں لیکن دانہ کس کوپڑتاہےفیصلہ ہوناباقی ہےمعاشی سیاسی حالات اس جگہ پہنچ چکےکہ ہم نے25ارب ڈالردنیاکےدینےہیں ہمارےپاس ریزرومیں صرف4ارب ڈالرہیں دیرسویرالیکشن کروانےپڑیں گے13اگست اسمبلیاں توڑنےکےلیےریڈلائن ہےلیکن الیکشن نہیں رک سکتے۔افغانستان سری لنکااوربنگلا دیش سے بھی پاکستانی کرنسی پیچھے چلی گئی ہے13جماعتوں کی سیاست تھی کہاں جوداؤپےلگائی داؤپےصرف غریب لگااپنی ذات کےلیےقانون بنائےاورکیسوں سےنجات پائی جوسیاسی کھچڑی پک رہی ہےاُسکی ہنڈیاں ابھی چولھےپرنہیں چڑھی جب ہنڈیا اترےگی توپتالگے کہ کچھڑی بنی ہےیاکھچڑا،دنیاالیکشن کروانےکاباربارمشورہ دے رہی ہےلیکن حکومت نتیجےسےباخبر اورخوف زدہ ہےسیاسی استحکام ہی معاشی اوراقتصادی استحکام کوجنم دےسکتاہےحالات اتنےسنگین ہیں کہ آئین وقانون دم توڑرہاہےنون لیگ اپنےسیاسی جال میں خود پھنس گئی ہےمال غنیمت میں حصہ نہیں اوراُڑنےوالےسیاسی پرندےبھی انکاری ہیں

متعلقہ خبریں