اسلام آباد(اے بی این نیوز)سپریم کور ٹ میں مبینہ آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت آج ہوگی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر دن بینچ بارہ بجے سماعت کرے گاجسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بینچ میں شامل عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئےچیئرمین پی ٹی آئی، صدر و سیکرٹری سپریم کورٹ بار اور ایڈووکیٹ حنیف راہی نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیںدرخواست گزار حنیف راہی نے کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہےوفاقی حکومت نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر اعتراض اٹھا رکھا ہےآڈیو لیکس کمیشن نے بھی سپریم کورٹ میں سیکرٹری کے ذریعے جواب جمع کرادیا تھاعدالت نے گزشتہ سماعت میں آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف حکم امتناع میں توسیع کی تھی
