پلندری (اے بی این نیوز)آذاد پتن ڈکیتی کا معاملہ ، ڈپٹی کمشنر سدھنوتی ڈاکٹر عمراعظم خان کا بیان سامنے آگیا، آذاد پتن نواحی علاقے گراری پل میں ڈکیتی کی ورادات میں ڈاکوئوں نے ایک ڈیمپر ، ایک شاہزور اور ایک پلندری جانیوالا ہائی ایس لوٹ لیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم کا کہنا تھا کہ ڈکیتی کی واردات میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔اطلاعات ملتے ہی سدھنوتی پولیس اور کہوٹہ (راولپنڈی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ڈپٹی کمشنر سدھنوتی ڈاکٹر عمر اعظم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین خبر کی تصدیق کرنے کے بعد بات آگے بڑھائیں ، انتشار سے گریز کیا جائے۔
