مظفرآباد(اے بی این نیوز)بیورو کریٹس کے اثاثہ جات جمع کروانے کا معاملہ،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد طاہر ممتاز کے اثاثہ جات ظاہر کرنے پر دیگر بیورو کریٹس پر دبائو۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے تمام گریڈ 18 سے لیکر 22 گریڈ کے آفیسرز کو اثاثہ جات جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی اعلیٰ بیوروکریسی میں گریڈ 21 تا 22 رکھنے والے 4 افسران دوہری نیشنلٹی ہولڈر ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری زاہد علی عباسی،احسان خالد کیانی،منصور قادر ڈار،راجہ امجد پرویزکے پاس کنیڈا،انگلینڈ،امریکہ کی نیشنلٹیز موجود ہیں۔متعدد بار وزراء اعظم کے پرنسپل سیکرٹری رہنے والے احسان خالد کیانی،راجہ امجد پرویز،فیاض علی عباسی کی فیملیز بیرون ملک سیٹل ہوچکی ہیں۔بیوروکریٹس کے بچے بھی بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔اہلیہ اور بچوں کے نام پر بیرون ملک جائیدادوں سمیت پاکستان کی ایلیٹ کلاس ہاؤسنگ سوسائٹیز سمیت آزاد کشمیر اور پاکستان کے بڑے شہروں میں کاروبار موجود ہیں۔اسوقت اعلیٰ بیوروکریسی میں ریٹائر ہونے کے قریب 5 بیوروکریٹس پر ماضی میں لاتعداد کرپشن کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔فیاض علی عباسی پر ڈبلیو ایف پی میگا سکینڈل،احسان خالد کیانی پر بیرون ملک اثاثہ جات،و الاٹمنٹ سکینڈل موجود ہیں۔راجہ امجد پرویز پر جناح ہاؤسنگ سوسائٹی میگا سیکنڈل،منصور قادر ڈار سپورٹس ایونٹ میگا کرپشن سمیت دیگر کیسز موجود ہیں۔پاکستان میں آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ کے ایف بی آر نے آزاد کشمیر سی بی آر کو ایک خط کی ذریعے بیوروکریٹس اور انکے خاندان کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کی ہدایت کی تھی۔مہینوں گزرنے کے بعد بھی اس خط کی ہدایات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔اب ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کیطرف سے اپنے اثاثہ جات ظاہر کرنے پر معاملہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔گڈ گورننس کے معاملے میں سخت گیر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے اس معاملے میں نوٹس لے لیا ہے۔
