اہم خبریں

راولپنڈی ڈویژن کے پولیس افسران کیلئے نئی گاڑیوں کی فراہمی کی منظوری

راولپنڈی (اے بی این نیوز)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس نے راولپنڈی ڈویژن کو نئی گاڑیاں فراہم کرنے کی منظوری دیدی ڈویژن میں ایس ڈی پی اوز کو 23 نئی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی،راولپنڈی میں 10، مری میں 1 اور اٹک میں 6 نئی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی،چکوال کے ایس ڈی پیز اوز 2 اور جہلم کے ایس 4 نئی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی،فراہم کی گئی گاڑیاں سال 2023 ماڈل اور 2756 سی سی ہیں،گاڑیاں ٹیکسلا، وارث خان، سٹی سرکل، نیوٹاون،کہوٹہ، کوٹلی ستیاں کے ایس ڈی پیز اوز کو فراہم کی جائیں گی،نئی گاڑیوں کی فراہمی کے حوالے سے گزشتہ برس 30 دسمبر کو خط لکھا گیا تھا ،پنجاب کے 10 اضلاع میں مجموعی طور پر 60 نئی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں