لاہور(اے بی این نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں چادر اور چار دیواری کے تقدس، پولیس کی جانب سے ہراسگی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر ،جسٹس فاروق حیدر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی درخواست پر سماعت کرینگے۔درخواست میں نگران وزیر اعلی ،چیف سیکرٹری ،آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، درخواست گزار چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے، درخواست گزار تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف نے بنیاد الزامات کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہتحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے
