اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ٹیلی کام انڈسٹری میں ریکارڈ کمی،رواں 10 ماہ میں درآمدات صرف 68 فیصد رہی۔ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کےمطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں ٹیلی کام مشینری کی درآمدات کا حجم صرف 779 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 68 فیصد کم ہےجبکہ گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ میں ٹیلی کام مشینری کی درآمدات 2اعشاریہ41 ارب ڈالر تھی ۔ اپریل میں 35 ملین ڈالر مالیت کی ٹیلی کام مشینری درآمد کی گئی جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 88 فیصد کم ہے۔















