لاہور ( اے بھی این نیوز )چوہدری پرویز الہٰی کو مجسٹریٹ لاہور کی عدالت میں پیش کردیاگیا،اینٹی کرپشن نے جعلی بھرتیوں کے کیس میں تیسری بار گرفتار کیاتھا،گوجرانولہ کی عدالت نے 2مقدمات میں پرویز الہٰی کو عدم ثبوت پر بری کردیاتھا،ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق پنجاب اسمبلی میں بھرتی کیلئے جعلی ٹیسٹنگ سروسز کی خدمات لی گئیں،انکوائری میں بھر تیاں جعلی ثابت ہوئیں،، کرپشن کے واضح ثبوت موجود ہیں، جعلی بھرتی کیس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بھی گرفتار،پرویز الہٰی کہتے ہیں چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑا ہوں،پی ٹی آئی نہیں چھوڑ رہا۔















