نیلم(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وادی نیلم کے علاقے چانگن کے مقام پر مال بردار ٹرک حادثہ کا شکار ہو کر دریائے نیلم میں جاگرا حادثہ میں چار افراد جاں بحق ہو گئے مقامی افراد ،پولیس ،پاک فوج اور ریسکیو 1122نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے لاشوں کو دریا سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا چانگن کے مقام پر مال بردار ٹرک کو حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیاتفصیلات کے مطابق اتوا کی صبح آٹھ بجے مانسہرہ سے بالائی نیلم کے علاقے منڈکروہ سامان لے جانیوالا جانیوالا مال بردار ٹرک چانگن کے مقام پر ہزاروں فٹ بلندی سے دریائے نیلم میں جاگرا جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار چار افراد موقع پر دم توڑ گئےحادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد ،پاک فوج،پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔ حادثہ میں جاں بحق افراد کا تعلق پاک فوج سے ہے شہداء کی میتیں فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کے لئے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔چانگاںکے مقام پر ٹرک دریائے نیلم میں گرنے سے چار افراد جاں بحق وادی نیلم، جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں نکال لی گئیں، پولیس ٹرک بٹراسی مانسہرہ سے منڈ کرو وادی نیلم جا رہا تھا، پولیس حکام کے مطابق حادثہ سڑک پر پیدل چلنے والے بکروالوں کے خچروں کی ریورڑ کراس کرتے پیش آیا،جائے حادثہ پر قبل ازیں بھی بکروالوں کے ریورڑ کراس کرتے ہوئے متعدد حادثات پیش آچکے ہیں،چانگن کھڑیاں کے مقا م پر ٹرک حادثے میں پاک آرمی کے 4فوجی جوان اور 2 خچریں دریاے نیلم میں جا گریں
