اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف فون ساز کمپنی نوکیا نے 2سستے سمارٹ فون متعارف کرادیئے،نوکیا کے فونز سام سنگ، موٹرولا اور آئی فون سے کم ہی مقبول ہیں لیکن سستے فون پیش کرنے میں نوکیا سب سے آگے ہے۔ نوکیا کی طرف سے پیش کیا جانے والے بجٹ فون سی 110 کی سکرین 6 اعشاریہ 3 ہے ،تین جی بی ریم اور 32 جی بی میموری ہے اس کو اینڈرائید12 سپورٹ کرے گا،اس میں 13میگا پکسل کا بیک اور 5 میگا پکسل کو فرنٹ کیمراہ ہوگااس میں 3ہزار ایم ایچ کی بیٹری لگا ئی ہے۔اس کو نوکیا موبائلز کے آپڈیڈ فیچر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے اس کی قیمت 28ہزر ہے ۔اس کے علاوہ نوکیا سی 300 بجٹ فون متعارف کرایا گیا ہے جس میں 13 اور 18 میگا پکسل کا کیمرہ ہے اس میں 10واٹ کی فاسٹ چارجنگ 4ہزار ایم ایچ بیٹری کی لگائی گئی ہے ۔ اس کی مالیت 39 ہزار روپے رکھی گئی ہے ،ابھی یہ فونز امریکہ میں لانچ کیے گئے ہیں لیکن جلد پاکستانی بھی اس سے مستفید ہو سکیں گے۔
