اہم خبریں

انجمن تاجران لاہور کا دورہ جناح ہاؤس ،9 مئی واقعات کی مذمت

لاہور(نیوزڈیسک) انجمن تاجران لاہور کا شہداءِ وطن اور افواجِ پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی ، جناح ہاؤس کا دورہ کیا، تاجران برادری نے جناح ہاؤس میں ہونے والے اشتعال انگیز واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ تفصیلات کے مطابق دورے کے موقع پر تاجربرادری نے کہا کہ 9 مئی کو جو ہمارے ملک میں جو واقعہ ہوا ہم اسکی مذمت سخت الفاظ میں کرتے ہیں، جناح ہاؤس کا حال دیکھ کر وہ بہت غمگین اور افسردہ ہیں، تاجران تنظیم نے مطالبہ کیا کہ جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ان عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ خبریں