نئی دہلی(نیوز ڈیسک)لیجنڈری بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے انضمام الحق کو ایشیاء کا سب سے بہترین کھلاڑی قرار دیدیا۔ وریندر سہواگ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ سابق پاکستانی کپتان ایشیاء کے سب سے بہترین مڈل آرڈر کھلاڑی تھے،سب لوگ سچن ٹندولکر کو بہترین کہتے ہیں لیکن مجھے ذاتی طور پر انضمام الحق بڑا کھلاری لگتا ہے بھارت، پاکستان اور سری لنکا میں انضمام الحق سے بڑا کھلاڑی کوئی نہیں ہے ،جب دوسری ٹیمیں گھبرا جاتیں تب بھی انضی بھائی کہتے فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ،10 اوور میں 80 رنز بنا لیں گے۔
