اسلام آباد (نیوزڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں ہونے والی تقرریوں اور تبادلوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا ،نیب ذرائع نے بتایاکہ سیکریٹری سروسز نے عثمان بزدار دور کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے،ذرائع کے مطابق نیب حکام نے سیکریٹری مواصلات کو 5 جون کو ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،ذرائع کے مطابق عثمان بزدار پر تقرریوں اور تبادلوں کی مد میں کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔
