لاہور(نیوزڈیسک)انسداددہشت گردی عدالت نے جناح ہائوس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی رہنماڈاکٹر یاسمین راشدکو مقدمے سے ڈسچارج کردیا،ہفتہ کو عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کاتحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ یاسمین راشد کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہاکردیا جائے،عدالت کے مطابق یاسمین راشد کے خلا ف ریکارڈ پرکوئی ثبوت موجود نہیں ہیں،واضح رہے کہ 29مئی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجاتھا،پولیس کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ مانگا گیا تھا۔
