اہم خبریں

سلمان ثاقب شیخ عرف مانی کی نو مئی واقعات کی مذمت ، سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

کراچی(نیوز ڈیسک) اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے بھی نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میرا تعلق حلقہ این اے 251 کراچی گلشن اقبال سے ہے، ماضی میں کئی سیاسی جماعتوں سے میرا تعلق رہا ہے،جو کچھ ملک میں ہوا اس کے بعد میں نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ، میں اپنی ساری توجہ فیملی کو دینا چاہتا ہوں، 9مئی کو گھر پر ہی تھا،میں نے کچھ بھی نہیں کیا اس کے باوجود میں سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔میں اپنے بچوں پر توجہ دینا چاہتا ہوں ۔

متعلقہ خبریں