اہم خبریں

بجٹ میں عوام کیلئے ریلیف اقدامات کے اختیارات اسحا ق ڈار سے واپس ،8 کمیٹیوں کے سپرد

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے وزارت خزانہ پر تحفظات کا اظہار ،وزیراعظم آئی ایم ایف سے خود مذاکرات کرنا شروع ہوگئے،وزیراعظم نے آئی ایم ایف کو تمام شرائط پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروادی، ذرائع کے مطابق مالی سال کے بجٹ میں کاروباری شعبوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے آٹھ کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ریلیف اقدامات وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے لیکر آٹھ کمیٹیوں کے حوالے کردئیے، ذرائع کے مطابق ان آٹھ کمیٹیوں کی سفارشات بجٹ میں اولین ترجیح ہوگی، کمیٹیوں میں وزارت خزانہ متعلقہ لائن وزارتوں کو شامل نہیں کیا گیا، ذرائع کے مطابق کمیٹیوں کی سفارشات کو بجٹ میں شامل کیا جائیگا ۔

متعلقہ خبریں