واشنگٹن(نیوز ڈیسک) راک کے وین ڈیلز سے اختلافات ختم ، فاسٹ اینڈ فیوریس میں واپسی کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیون جانسن اور وین ڈیزل کے درمیان اختلافات 2017 میں سامنے آئے تھے جس کی وجہ سے ڈیوین نے فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز کو خیر بات کہہ دیا تھا۔ اب ڈیوین جانسن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وین ڈیزل سے اختلافات ختم کر کے صلح کر لی میں نے ماضی کی تلخ باتوں کو بھلا دیا ،اب ہم بھائی ہیں ۔ اب فاسٹ اینڈ فیوریس کے مشہور کردار لیوک ہابس ایک مرتبہ پھر آئندہ فلم میں نظر آسکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فاسٹ ایکس پارٹ 2 اور فاسٹ اینڈ فیوریس کی دیگر فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔
