اہم خبریں

اپیل نے ایپس سٹور سے 10 کھرب ڈالر سے زائد کما لیے

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)اپیل نے ایپس سٹور سے 10 کھرب ڈالر سے زائد کما لیے ۔ایپ سٹور نے ڈیویلپر بلنگ کے ذریعےتقریباََ 11 کھرب ڈالرکمائے ہیں،اس سال اپیل کی آمدنی میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ پہلے ہر سال صرف 27 فیصد اضافہ ہوتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اپیس سٹور کی آمدنی کی وجہ روز مرہ کی اپیس کو زیادہ مقدار میں ڈائون لوڈ کرنا ہے ۔ واضح رہے کہ ایپل اپنا آگمنٹڈ رئیلٹی ہیڈسیٹ متعارف کرانے جا رہا ہے اس کی وجہ ایپ ڈویلپرز کو ایپس بنانے کے لیے ایک نیا پلیٹ فار مل جائے گا۔اپیل کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے کہ آئی پیڈ اور آئی فون پر ایپس انسٹال کرنے کا واحد ذریعہ ایپ سٹور ہی ہے ،جہاں 90 فیصد سے زیادہ بلنگ اور سیلز ڈیویلپرز کو دی گئی ہے لیکن ایپل ان ایپس کے اندر موجود ڈیجیٹل سامان اور سروسز کی فروخت سے کٹوتی کر کے کماتا ہے ۔

متعلقہ خبریں