اہم خبریں

خیبرپختونخوا

جرمنی میں روزگار ،خیبرپختونخوا سے ا سکلڈ ورکرز کی تفصیلات طلب

پشاور،اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا سے ا سکلڈ ورکرز کی تفصیلات مانگ لی ہیں، مراسلے کے مطابق ڈی اے ای اور بی ٹیک کے حامل افراد کو جرمنی میں روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔اس سلسلے میں پشاور، سوات،تیمرگرہ،دیر اور بنوں کے ٹیکنیکل اور وکیشنل سینٹرز میں آگاہی ورکشاپس بھی منعقد کی جائیں گی۔مراسلہ کے مطابق بی ٹیک اور ڈی اے ای کے فارغ التحصیل طلبہ کی جرمنی میں روزگار سے متعلق کونسلنگ کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں