کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا حسن رضوی کے ساتھ ڈانس ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق مہوش حیات نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو پوسٹ کرد ی جس وہ اپنے دوست حسن رضوی کے ساتھ امریکی ریپر ڈریک ون کے گانے پر ڈانس کر رہی ہیں،انہوں نے اپنی شیئر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ایسا ہی ہوتا ہے جب رقص سے بے پناہ محبت رکھنے والے اکٹھے ہوتے ہیں ۔ پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر، حرا مانی ،اشنا شاہ اور ثناء فخر سمیت دیگر شوبز سٹار بھی اداکارہ کے ڈانس کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے ۔