اہم خبریں

مجھے نمائشی میچ میں 6 چھکے پڑے ، اسے زیادہ سیریس نہیں لینا چاہیے، وہاب ریاض

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے نگران صوبائی وزیر کھیل وہاب ریاض نے کہا ہے مجھے نمائشی میچ میں افتخار احمد سے 6 چھکے پڑے ، اسے زیادہ سیریس نہیں لینا چاہیے، کھیل میں یہ سب چلتا رہتا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں نگران وزیر کھیل وہاب ریاض نے کہا کہ ہمیں بھارت میں ورلڈکپ کھیلنے جانا چاہیے،میں سمجھتا ہوں ورلڈکپ میں پاکستان وہاں کھیلنے جائے گا، بطور کھلاڑی عمران خان کو پسند کرتا ہوں وہ سیاست میں اچھے ہیں یا برے، یہ فیصلہ لوگ کریں گے۔ پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض نے کہا کہ مجھے سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں ،میں کبھی سیاست میں نہیں آئوں گا۔ وہاب ریاض نے کہا مجھے نمائشی میچ میں افتخار احمد سے 6 چھکے پڑے ، اسے زیادہ سیریس نہیں لینا چاہیے، کھیل میں یہ سب چلتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 90 دن میں عام انتخابات نہ کروا کے آئین کی خلاف ورزی کی ،یہ اسٹیک ہولڈرز سے پوچھنا چاہیے، مجھے ان چیزوں کا پتہ نہیں ہے ،اگر کوئی نگران سیٹ اپ ختم کرنا چاہے تو کر لے، مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے، میں حکومت کا ملازم ہوں، جب حکومت کہے گی تو میں گھر چلا جاؤں گا۔

متعلقہ خبریں