اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں 7نئے کورونا کیسز سامنے آگئے ، 7کی حالت تشویشناک۔تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 592 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 7نئے کیس رپورٹ آئے جبکہ پہلے سے زیرعلاج 7 کورونا کے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 27 فیصد رہی جبکہ لاہور میں کورونا کے 165 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 7 مریض رپورٹ ہوئے ،لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 24 تک پہنچ گئی ۔