اہم خبریں

مختلف تعلیمی اداروں ، تنظیموں کے طلباء جناح ہائوس لاہور پہنچ گئے، پاک فوج سے اظہار یکجہتی

لاہور(اے بی این نیوز)مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء جناح ہائوس لاہور پہنچ گئے، پاک فوج سے اظہار یکجہتی،مختلف تنظیموں کے طلباء نے جناح ہاؤس میں شرپسندوں کی جانب سے کی جانے والی تخریب کاری پر غم و غصہ کا اظہار کیا اور شدید الفاظ میں مذمت بھی کی”پاکستان آرمی کے ساتھ ملک کی سلامتی منسلک ہے”طلباء”جناح ہاؤس کو دیکھ کر شدید افسوس ہوا، اللہ ہمیں ایسی آفات سے بچائے”طلباء”پاکستان آرمی ہماری ریڈ لائن ہے، پاک فوج کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے،طلباء تنظیموں کے نمائندوں اور عہدیداروں نے مطالبہ کیا کہ جو بھی شرپسند اور انکے ماسٹر مائنڈ یا سہولت کار اس گھناؤنے واقعہ میں ملوث ہے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے ، ہم تب تک خاموش نہیں بیٹھیں گے جب تک ان شرپسندوں، فسادیوں اور احسان فراموشوں کو نشانِ عبرت نا بنا دیا جائے

متعلقہ خبریں