اہم خبریں

چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر تشددمعاملہ، ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ، اوپی دیز بند

لاہور(اے بی این نیوز) چلڈرن ہسپتال لاہورمیں لواحقین کا ڈاکٹر پر تشدد کا معاملہ، پنجاب کے تمام ہسپتالوں کے ینگ ڈاکٹرز کا دوسرے روز بھی احتجاج جاری ،تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند، جناح ہسپتال، میو ہسپتال ،سروسز ،چلڈرن سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں احتجاج جاری ہے۔ہسپتالوں میں سکیورٹی نہ ہونے سے مریضوں کے ورثا سے لڑائی معمول بن گئی ،ڈاکٹرز نے سٹرک بند کر کے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا تھا، وزیر صحت معاملے کا نوٹس لیں ،ینگ ڈاکٹرز کا حکومت سے مطالبہ۔ ڈاکٹرز پر تشدد نا قابل قبول ہے ، معاملے کا نوٹس نہ لیا گیا توپنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بھی بندکردیں گے۔

متعلقہ خبریں