لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق دوران گرفتاری چوہدری پرویز الہیٰ نے اینٹی کرپشن حکام کو کہا کہ دل کامریض ہوں ،ذاتی ڈاکٹر کی تجویزکردہ دوا کے علاوہ کوئی دوسری دوائی نہیں لوں گا۔ ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ کی طبیعت بگڑنے کے خدشے پر ذاتی ڈاکٹر کو بھی ہیڈکوارٹر بلالیاگیا۔ ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ سے ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ خود انویسٹی گیشن کریں گے۔
