کو ئٹہ (اے بی این نیوز )بلوچستان کے مکران ڈویژن کے ضلع کیچ میں موسم گرما کی بڑھتی شدت کے ساتھ ڈینگی کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے۔محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق ضلع کیچ میں 2 ماہ کے دوران ڈینگی کے 21 سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ اب تک اس سے 2 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ضلع کیچ میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز میں اضافے کی وجہ سے اسپتالوں میں جگہ کم پڑنے لگی ہے تاہم محکمہ صحت نے ڈینگی پر قابو پانے کے لیے کیچ سول اسپتال میں 10بیڈز پر مشتمل آئیسولیشن وارڈ قائم کردیا ہے۔شہریوں کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مزید ڈاکٹرز، ادویات سمیت عملے کی ضرورت ہے کیوں کہ مکران ڈویژن میں صحت کی سہولیات میسرنہ ہونے کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔