اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کے رہنما پرویز خٹک نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا،انہون نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبر پختون خواہ کی صدارت چھوڑتاہوں،9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتاہوں،کئی دنوں سے سیاسی حالات پرنظر تھی،جوپروپیگنڈاہورہاہے وہ درست نہیں ہے، پارٹی عہدے چھوڑنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکیاہے،سیاسی ماحول بہت خراب ہے ایسے ماحول میں چلنا مشکل ہوگیاہے، قبل ازیں اسد قیصر اور پرویز خٹک کو بھی گرفتار کر لیا گیا،پی ٹی آئی کے ان دونوں راہنماوں کو اسلام آباد سےحراست میں لے لیا گیا، حراست میں لینے کے بعد ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا















