اہم خبریں

لاپتہ افراد کمیشن نے ماہانہ پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لاپتہ افراد کمیشن نے ماہانہ پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد کمیشن میں زیرالتواء کیسز کی تعداد 2346 ہے، مئی 2023 میں کمیشن کو 82 مقدمات موصول جس میں سے 88 نمٹائے گئے، نمٹائے گئے 88 میں سے 73 افراد گھروں کو واپس پہنچ گئے۔مئی میں لاپتہ ایک شخص کی لاش ملی، ایک حراستی مرکز جبکہ ایک جیل میں ہے ،
مئی میں 12 مقدمات جبری گمشدگی کے نہ ہونے پر نمٹائے گئے۔کمیشن کو اپریل تک مجموعی طور پر 9707 مقدمات موصول ہوئے۔اپریل 2023 تک کمیشن نے 7273 مقدمات نمٹائے۔

متعلقہ خبریں