اہم خبریں

عدالت نے پنجاب کے 11 اضلاع میں پی ٹی آئی کارکنوں کی نظری بندی کے احکامات کو کالعدم قرار دیدیا

لاہور (نیوزڈیسک) عدالت نے پنجاب کے 11 اضلاع میں پی ٹی آئی کارکنوں کی نظری بندی کے احکامات کو کالعدم قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صفدر سلیم شاہد نے عمران عباس بھٹی سمیت دیگر کی جانب سے ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر فیصلہ سنادیا ۔ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر افراد کی نظر بندی کے احکامات خلاف قانون قرار دے دیئے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 9مئی کو سیاسی لیڈر کی گرفتاری پر ملک بھر میں افسوسناک ردعمل آیا ۔۔حکومت نے 9مئی کے واقعہ پر بغیر سوچے سمجھے لاتعداد نظر بندی کے احکامات جاری کیے،حکومت کے پاس اگر کوئی شواہد موجود تھے تو فوجداری مقدمات میں گرفتاری کےلیے بہت وقت تھا۔قانون کے مطابق گرفتار افراد کو الزامات کا پتہ تو ہو تاکہ وہ اپنا دفاع کرسکیں۔فیصلے کے مطابق 9مئی کے حیراکن واقعہ نے پرامن اور جمہوری ملک کی مسخ شدہ تصویر پیش،پنجاب کے 11 اضلاع میں نظرپبندی کے احکامات کالعدم قرار دیئے جارہے ہیں۔تمام نظر بند افراد کو فوری طور رہا کیا جائے۔

متعلقہ خبریں