اہم خبریں

ال پچینو 83 سال کی عمر باپ بننے والے ہیں،گرل فرینڈ نے خوشخبری سنادی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) مشہور ہالی ووڈ اداکار ال پچینو 83 سال کی عمر باپ بننے والے ہیں، نور الفلاح نے خوشخبری سنادی ۔ تفصیلات کے مطابق ماضی کے ہالی وڈ اسٹارنے ثابت کردیا کہ عمر واقعی ایک نمبر سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق 83 سالہ ال پچینو کی 29 سالہ گرل فرینڈ نور الفلاح حاملہ ہیں جو ان کے چوتھے بچے کو جنم دیں گی۔ واضح رہے کہ ان نور الفلاح کے ساتھ ان کی دوستی کی خبر یں اپریل 2022 میں سے گردش میں ہیں۔ یادرہے ال پچینو مشہور ہالی ووڈ موی گاڈ فادر میں ہیرو کا کردار ادا کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں