اہم خبریں

مصنوعی ذہانت کے استعمال نے این ویڈیا کو 1ٹریلین ڈالرکلب میں شامل کردیا

نیویارک(نیوز ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے استعمال نے این ویڈیا کو 1ٹریلین ڈالرکلب میں شامل کردیا۔تفصیلات کے مطابق مشہور سافٹ اور ہارڈویئر کمپنی این ویڈیا نے اپنی مائیکروچِپ میں مصنوعی ذہانت کو بہت اچھے انداز میں استعمال کیا ہے جس کی وجہ سے اس کی مانگ بھی اضافہ ہوا ہے ۔ اسی وجہ سے این ویڈیا ،مائیکرو سوفٹ، گوگل، ایپل ،ایلفابیٹ، ایمیزون اور آرامکو کے ساتھ 1ٹریلین ڈالر کلب میں شامل ہوچکی ہے۔عالمی مارکیٹ میں اس کے شیئر میں بھی اچھا خاصہ اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ این ویڈیا نے اپنی مائیکرو چپس میں چیٹ جی پی ٹی طرز کی ’جنریٹوو اے آئی‘ کے فیچر کو شامل کیا ہے ،جس کی وجہ سے وہ صرف ہدایات کے تحت ٹیکسٹ، تصویر یا ویڈیو بناتی سکتی ہیں ۔

متعلقہ خبریں