اسلام آباد (نیوزڈیسک) مشہور گلوکار وموسیقار اذان سمیع خان نےاپنے دوسرے البم اذان کی ریکارڈنگ مکمل کرلی ۔تفصیلات کے مطابق انہوں انسٹاگرام پر اپنے جاری کردہ ویڈوبیان میں بتایا کہ میرے نئے البم کی ریکارڈنگ مکمل ہوگئی ، اب ہم البم کی تیاری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو گئے ۔انہوں نے کہا کہ البم کی ریلیز نگ ڈیٹ فی الحال حتمی مراحل میں ہے لیکن البم کی ریلیزاس سال کے آخر میں متوقع ہے۔
