اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت اقبال حمید الرحمٰن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان عمر عطاء بندیال نے چیف جسٹس شرعی عدالت سے عہدکا حلف لیا،تقریب حلف رداری میں سنیئر ججز ،اٹارنی جنرل سمیت دیر سرکاری شخصیات نے شرکت ہے ۔ واضح رہے کہ جسٹس اقبال حمید الرحمٰن 3سال کیلئے چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت مقرر ہوئے ہیں۔ جسٹس اقبال حمید الرحمٰن چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ بھی رہ چکے ہیں۔ اقبال حمید الرحمٰن سابق چیف جسٹس پاکستان حمود الرحمٰن کے بیٹے ہیں ۔
