واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے سینیٹر مشتاق احمد کی ملاقات، فوزیہ صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔اس حوالے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی اسلام آباد میں ہےواشنگٹن میں نہیں ، عوام عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے جدو جہد تیز کر دیں ۔ انہوں نے ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ سے 3 گھنٹے طویل گفتگو ہوئی ،ڈاکٹر عافیہ نے آف وائٹ سکارف،خاکی ڈریس، سفید جاگرز پہنے ہوئے تھے۔ ملاقات کے دوران ہونے والی تمام گفتگوریکارڈ کی گئی ۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ ڈاکٹرعافیہ کی صحت درست نہیں ، جیل کی اذیتوں سےخوفزدہ ہیں،سرپر آنے والی چوٹ سے ان کی قوت سماعت کم ہو گئی ہے ۔ انہوں نے ہر بار یہی کہا کہ مجھے اس جہنم سےنکالو۔ملاقات کے بعد ڈاکٹر عافیہ کوزنجیروں لگا کرواپس لے جایا گیا۔
