اہم خبریں

وزیر خارجہ و چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ آزاد کشمیر حکومت کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )وزیر خارجہ و چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ آزاد کشمیر حکومت کے وفد کی ملاقات ،وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی قیادت میں آزاد حکومت کے وفد کی حکومت سازی اور موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی،ملاقات میں صدر پیپلز پارٹی چوہدری یاسین ، وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور بھی شامل تھے ،ن لیگ آزاد کشمیر کا ترمیم کا ساتھ نہ دینے پر حکومت کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلال بھٹو کی وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کو پندرہویں ترمیم کیلئے حمائیت کی یقین دہانی کرائی، آزا دکشمیر کے عبوری ایکٹ 1974 کے اند رپندرہویں ترمیم میں وزراء کی تعداد یک نکاتی ایجنڈا ہوگا ۔

متعلقہ خبریں